ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جامعہ اردو علی گڑھ میں یوم جمہوریہ کا اہتمام

جامعہ اردو علی گڑھ میں یوم جمہوریہ کا اہتمام

Mon, 28 Jan 2019 01:51:21    S.O. News Service

علی گڑھ :27/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) ہندستان ایک ایسا ملک ہے جس نے بغیر کسی بھید بھاؤ کے سب کو یکساں حقوق دیے ہیں، جس کا سہرا ہمارے آیین سازوں کے سر جاتا ہے.یہ باتیں یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی پروفیسر رضا اللہ خان نے جامعہ اردوعلی گڑھ کے کے کیمپس میں ہونے والی یوم جمہوریہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ یوم جمہوریہ ہماری زندگی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج کے دن ہے ملک میں اپنے آیین کا نفاذ کیا گیا تھا. جس میں نہ صرف شہریوں کو تحفظ اور عزت دی گئی بلکہ سبھی شہریوں کو یکساں حقوق دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے اور نوجوان ملک کا مستقبل ہیں. اس لیے ان کو مجاہدین آزادی کے بارے معلومات ہونی ہی چاہئیں۔انہوں نے طلبا و طالبات سے اپیل کی کہ وہ خود ملک و قوم کی تعمیر کے لیے وقف کردیں۔جامعہ اردو علی گڑھ کے او ایس ڈی فرحت علی خان نے کہاہے کہ جامعہ اردو علی گڑھ سبھی قومی تہواروں کا شان و شوکت کے ساتھ اہتمام کرتا ہے کیونکہ جامعہ اردو کا ہدف صرف تعلیم نہیں ہے بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی اور سماج کو محب وطن بنانا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ اردو علی گڑھ نے سماجی انصاف اور سماجی بہبود میں نمایاں کردار ادا کیا ہے کیونکہ ہمارے آیین میں سماجی برابری اور انصاف کو یقینی بنایا گیا ہے۔رجسٹرار شمعون رضا نقوی نے کہا کہ آج یوم جمہوریہ کے پر مسرت موقع پرہمیں ملک کی مشترکہ تہذیب اور وراثت کو مضبوط کرنے کے لیے پر عزم ہونا ہے کیونکہ یہی ہمارے آیین کی اصل روح ہے۔ڈاکٹر جسیم محمدنے کہاہے کہ ہندستان ایک عظیم ملک ہے اور ملک کے سبھی شہریوں جومختلف رسوم ومذہبیات کے حامل تھے ایک قانون اور آئین کے تحت لانا بڑا مشکل کام تھااس کے باوجود ہمارے آیین سازوں نے ایک ایسا آئین تیار کیا جس پر سب متفق ہوگئے اوراس کا نفاذ آج ہی کے دن ہوا تھا۔جامعہ اردو علی گڑھ کے کیمپس میں جامعہ اردو کالج آف ایجوکیشن اور جامعہ پبلک اسکول کے ذریعہ مشترکہ طور پر تزک واحتشام کے ساتھ یوم جمہوریہ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پرچم کشائی سمیت طلبا و طالبات نے متعدد تہذیبی و ثقافتی پروگرام پیش کیے۔جس میں طلبا و طالبات و ملازمین سمیت کثیر تعداد میں شہری شریک ہوئے.نظامت وی سی مصاعد قدوائی نے کی۔کنٹرولر رضوان علی خان، ڈائریکٹر ڈاکٹر جلیل چودھری، پرنسپل بلقیس جہان، ڈاکٹر ورشا رانی، حمیرا خان نے بھی اپنے جیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر طلبا و طالبات نے رنگا رنگ قومی و تہذیبی پروگرام پیش کیے اور کھیل کود کے مقابلوں میں شریک ہوئے۔پروگرام کا اختتام طلبا و طالبات میں مٹھائی کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔


Share: